مسترد کاغذات والا ہی اپیل کریگا ، بات ختم ، چیف جسٹس 

چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔ 

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ شعیب شاہین کہاں ہیں؟ روسٹرم پر آجائیں، شعیب شاہین صاحب آپ نے درخواست دائر کی ، آپ دلائل دیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ لطیف کھوسہ سینئر وکیل ہیں، میں نے ان سے دلائل کی درخواست کی ہے، میں لطیف کھوسہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

کسی جماعت کے حامی نہیں، ہر سزا کی مدت ہے تو نااہلی تاحیات کیسے؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ اب لکھنا بند کر دیں، 1976ء کے بعد سے سرداری نظام ختم ہو چکا ہے، یا تو پاکستان کا آئین چلائیں یا پھر سرداری نظام، آئین پاکستان کے ساتھ اب مذاق کرنا بند کر دیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ پر سردار لکھا ہے اس لیے عدالت میں بھی سردار لکھا گیا۔

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار اور نوابوں کو چھوڑ دیں، اب غلامی سے نکل آئیں، سردار لکھ کر اپنا رتبہ بڑا کرنے کی کوشش نہ کیا کریں۔

سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

چیف جسٹس نے کہا کہ جس کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ اپیل کرے گا، بات ختم۔ آپ چاہتے ہیں ہم الیکشن کمیشن کا کام کریں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں سی ڈی لایا ہوں اس میں سارے ثبوت ہیں، ہمارے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے، سارے پاکستان نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ کیا ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس  نے کہا کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں، آئین و قانون کی بات کریں، آپ کہہ رہے آئی جی اور چیف سیکرٹری نے کارروائی کی، آئی جی اور چیف سیکرٹری کا الیکشن سے کیا لینا دینا ہے؟آئی جی اور چیف سیکرٹری نہیں ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں،توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن کے خلاف ہے۔

پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط کرنا ہے ، لاپتہ افراد کے مسئلے کو سیاسی نہ بنائیں ، چیف جسٹس

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے 24دسمبرکو حکومت پنجاب اور آئی جی خط لکھا ، الیکشن کمیشن نےعمل درآمد رپورٹ جمع کرائی،جس میں ہدایات جاری کرنے کا ذکر ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں