سابق سی ای او ڈریپ کی جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار

FIA

ایف آئی اے کی کارروائی آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار


 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ڈریپ کے سابق سی ای او اختر حسین کی جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں چھاپہ مار کر ملزم محمد امین بیگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کے نام سے جعلی ڈگری جاری کرتا تھا اور ایجنٹوں کے ذریعے جعلی اور غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے جعلی بین الاقوامی کونسل بھی چلا رہا تھا۔

جعلی ڈگری پر بھرتی کرنیوالے (ر) افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، ایوی ایشن ڈویژن

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایم ڈی کی ڈگری کے لیے ایک ہزار اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے 1500 ڈالر وصول کرتا تھا، ملزم سے پرنٹڈ ڈگری ، مہریں اوریونیورسٹی داخلہ فارم برآمد کرکے تفتیش شروع  کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین نے بھی مذکورہ جعلی ڈگری ملزم سے حاصل کی تھی اور اسی جعلی ڈگری کی بنیاد پر ڈریپ میں بطور سی ای او تعینات ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں