آئی پی ایل میں مہنگی بولی ، کیا مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز اس معیار کے ہیں ؟ اے بی ڈی ویلیئرز


سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی پی ایل میں آسٹریلوی فاسٹ بائولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو سب سے مہنگے داموں خریدے جانے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دونوں کھلاڑی اس معیار کے ہیں کہ اُن کو اتنی قیمت میں خریدا جائے؟

ایک انٹرویو میں مسٹر 360 نے کہا کہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز دونوں زبردست کھلاڑی ہیں لیکن کیا وہ اس قیمت پر خریدے جانے والے پلیئرزہیں؟

آسٹریلوی کرکٹر نے ون ڈے میں ڈی ویلیئرز کا تیزترین سنچری کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ان کے خیال میں اس سال کی نیلامی میں ساری بات فاسٹ بائولرز کی ضرورت کی رہی، جب ضرورت بڑھے گی تو قیمت بھی بڑھے گی لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ دونوں بائولرز اس قیمت کے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے دیگر ٹیموں سے زیادہ بہترانتخاب کیا ہے تو ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، چنئی سُپرکنگز اور دیگر ٹیموں نے آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، ان ٹیموں نے نیلامی میں بھی کوئی جذباتی پن نہیں اپنایا۔

آئی پی ایل میں تاریخی بولی مچل اسٹارک کی محنت کا ثبوت ہے ، اہلیہ

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی بولی مچل اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سب سے مہنگے داموں 24 کروڑ 75 لاکھ  اور پیٹ کمنز کو سن رائزز حیدرآباد نے 20 کروڑ 50 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔


متعلقہ خبریں