ڈی آئی خان میں فورسز کے کمپائونڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگرد گرفتار


ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتہ قبل سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7 سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن اور 6 دہشتگردوں کا افغانستان سے ہے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حسن عرف شاکر نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

خودکش حملہ آور صفت اللہ  کے والد نے بیٹے کے امارت اسلامی افغانستان سے تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں