میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بوگس ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

mazahir naqvi

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خط کے متن میں لکھا گیا ہےکہ میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بوگس ہے۔

افغانستان سے ہارنے کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، افغان اوپنر کا انکشاف

میرا معاملہ ذاتی نہیں، اب یہ معاملہ ادارے کا ہے،کیا سپریم کورٹ اس معاملے پر میرے ساتھ کھڑی ہوگی؟

میں سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے یہ سب بھگت رہا ہوں۔

16دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

خط میں الزام عائد کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے میرے خلاف ہتک آمیزرویہ رکھا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ جو میرا کیس سن رہا ہے قواعد کیخلاف بنایا گیا ہے،14دسمبر کو کونسل کا اجلاس میرا کیس سنے بغیر بلایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں