انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کو گروپ ڈی جبکہ بھارت کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ سال 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو ٹورنامںٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے جو جنوبی افریقا کے 5 وینیوز پر ہوں گے۔ اس سے قبل انڈر 19 ورلڈکپ سری لنکا میں شیڈول کیا گیا تھا لیکن رکنیت معطل ہونے کے باعث منتقل کیا گیا۔
ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؟ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے وجہ بتادی
آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش آئر لینڈ اور امریکا کو شامل کیا گیا ہے۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔
اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔