زمبابوین کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کیلئے پابندی، آئی سی سی کا 50 فیصد جرمانہ

زمبابوین کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کیلئے پابندی، آئی سی سی کا 50 فیصد جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا پر 2 میچز کی پابندی کے ساتھ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گزشتہ روز آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔ اس دوران سکندر رضا آئرش گیند باز سے الجھ پڑے۔

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار

یہ واقعہ 14 ویں اوور میں پیش آیا جب سکندر رضا نے آئرش باؤلر سے کوئی بات کہی، اتنے میں ایک اور آئرش کھلاڑی نے جملہ کسا۔ اس جملے سے زمبابوین کپتان مزید غصے میں آگئے اور تیزی سے بیٹ کو لہراتے ہوئے آگے بڑھے جس پر امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

میچ کے اختتام پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سکندر رضا کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا اور 2 میچز کیلئے معطل کردیا۔

ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار

صرف یہی نہیں آئی سی سی نے سکندر رضا کے ریکارڈ میں 2 ڈیمیرٹ پوائنٹس شامل کیے جس سے ان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

مخالف ٹیم کے کھلاڑی کیمفر اور جوش لٹل پر بھی غیر مناسب رویے پر 15، 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ایک پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں