ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے 3 روز کی نرمی کر دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس

نگران وزیراعلی پنجاب نے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے 3 روز کی نرمی کر دی۔

تفصیلات  کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ لائسنس بنوانے کا ٹوکن رکھنے والے شہری کا آئندہ 3 روز چالان نہیں ہو گا، ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

لائسنس بنانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے لیکن اگر ٹوکن پر 3 دن بعد لائسنس نہ بنا تو پھر چالان ہو گا ۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جُرمانوں میں بھاری اضافہ

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لائسنس کے حصول کو جلد اور تیز بنانے کی ہدایات کیں ہیں۔

خیال رہے لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد قرار

دوسری جانب پنجاب صوبائی کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دیدی،جس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار کردی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں