احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پونڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیے۔
شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 190 ملین پونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشری بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔