سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد حبیب الرحمان ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگر د کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔