ملک کو ترقی کی طرف بڑھتے ہوئے روک کر حکومت ختم کی گئی،نواز شریف کو نکالا گیا‘رانا ثنا اللہ

Rana-Sanaullah

سلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق کہا کہ یہ الیکشن کی تاریخ کسی حکومت،وزیر اعلی یا الیکشن کمیشن نے نہیں دی بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے سب کو بلا کر ایک تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ فیصل آباد میں خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا اور مکار آدمی ہے،ایک دن ایک جھوٹ بولتا ہے دوسرے دن اس سے الٹ بات کرتا ہے،اب کہہ رہا ہے کہ میرے خلاف لندن پلان بنا اس کی بنیاد پر 9 مئی ہوا۔

اس سے کوئی پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے جب تم یہ کہہ رہے تھے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آپ نے فلاں فلاں جگہ پر جا کر احتجاج کرنا ہے تو کیا یہ کوئی لندن میں بیٹھ کر تمہیں مجبور کر رہا تھا کہ تم ایسی تقریریں کرو۔

کس نے کہا تھا کہ تم لوگوں کو یہ چیزیں سمجھاؤ اور نوجوانوں کو گمراہ کرو،ان کے ذہنو ں کو خراب کرو۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گرفتار کرنا چاہتا ہے تو گرفتاری دو اس کے بعد اپنی ضمانت کے حق کو استعمال کرو۔جناح ہاؤس میں جن لوگوں نے آگ لگائی۔

تمہارے خلاف سازش ہوئی تھی یا خود تم نے اپنے تکبر اور غرور میں یہ حرکت کی اور اس کا خمیازہ تمہیں بھگتنا پڑے گا،اگر یہ سازش ہے تو یہ تم نے خود اپنے خلاف کی ہے اور سازشی تم خود ہو۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جب وجود میں آجائے گی تو پتہ چلے گا کہ وزیر اعظم،چیئرمین سینیٹ،اسپیکر اور صدر کون ہوں گے،تو ان چیزیں کے اوپر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے جائیں اور سزائیں دلائی جائیں تو وہ سزائیں ختم ہو جائیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے بلکہ لاڈلا تو وہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) کی چلتی حکومت اور ملک کو ترقی کی طرف بڑھتے ہوئے روک کر حکومت ختم کی گئی،نواز شریف کو نکالا گیا اور اسے مسلط کیا گیا وہ لاڈلا پن تھا، اب اگر کوئی عدالت وہ فیصلہ کالعدم قرار دے رہی ہے تو یہ انصا ف ہے۔

الیکشن کے لئے فنڈز جاری کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ نگران حکومت فنڈز جاری نہیں کر رہی تو یہ غلط ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ فلاں کو پکڑ کے گھسیٹوں گا اب خود اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے،ریکارڈ پر ہے کہ یاسمین راشد کہتی ہیں کہ اکٹھے ہو جائیں پھر جناح ہاؤس کی طرف جانا ہے۔

کیا یہ لندن سے ہدایات ملیں،اعجاز چوہدری نے بیٹے کو ہدایات دیں،کیا کوئی لندن سے پیغام بھیج رہا تھا،مراد سعید سمیت سب کی فون ٹیپ محفوظ ہیں اگر ٹیپس چلا دی جائیں تو کسی کو منہ نہ دکھا پائیں آگ لگانے کا سارا سامان موجود تھا،پشاور میں ریڈیو پاکستان جلا دیا گیا، کیا نوازشریف نے کہا تھاکہ اگر گرفتار ہوا تو آپ نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں