پی ایس ایل 9: پروٹیز اسپنر تبریز شمسی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 9: پروٹیز اسپنر تبریز شمسی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ تبریز شمسی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے۔

پروٹیز اسپنر نے پچھلا پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے ٹوم کیڈمور، الیکس ہیلز، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، ریسی وین ڈر ڈیوسن سمیت ٹی ٹوئنٹی کے بڑے نام ڈرافٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں 254 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں