پاکستان ویمنز ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرلی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست

پاکستان ویمنز ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرلی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈیونڈین میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 138 رنز کا ٹارگٹ دیا، جواب میں کیویز کے بلے باز مقررہ اوورز میں صرف 127 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی طرف سے منیبہ علی 35 اور عالیہ ریاض نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی گیند بازوں میں فاطمہ ثنا نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان نے دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 9 دسمبر کو کوئینز ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 3 روزہ ون ڈے سیریز بھی شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں