پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ


کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا۔ جس کے بعد رواں سال بیرون ملک لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 784 کے ذریعے اسٹیورڈ ایاز قریشی کینیڈا پہنچا تھا لیکن پرواز کی واپسی پر فضائی میزبان نے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ قومی ایئر لائن کا میزبان ایاز قریشی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے فضائی میزبان کا تعلق لاہور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گئے تھے اور رواں سال بیرون ملک سلپ ہو جانے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور فضائی میزبان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں