فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

earthquake

منیلا: فلپائن میں 7.5 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 63 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے باعث سمندر میں ایک میٹر تک لہریں بلند ہو سکتی ہیں جبکہ جاپان میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ ، جعلسازی ، رشوت کا الزام ، سعودی عرب میں 146 عہدیدار گرفتار

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر سونامی وارننگ سینٹر نے سمندر میں 3 میٹر تک لہریں بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی فلپائن میں 6.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں