منی لانڈرنگ ، جعلسازی ، رشوت کا الزام ، سعودی عرب میں 146 عہدیدار گرفتار


سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے کہا ہے کہ جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں 146 عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق نزاھۃ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، جن عہدیداروں حراست میں لیا گیا ان کا تعلق داخلہ، انصاف، صحت، تعلیم، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور زراعت کی وزاتوں سے ہے۔

سعودی عرب میں 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار

نزاھہ نے کہا کہ فوجداری قانون کے تحت 146 افراد کو حراست میں لیا گیا ان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ زیرحراست افراد پر رشوت، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں۔ پوچھ گچھ مکمل ہونے پر انہیں عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں