قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہو گئے۔
نسیم شاہ ایشیاء کپ میں کندھےکی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔انہوں نے انگلینڈ سے سرجری کروائی اور وہیں صحت یاب ہوئے۔
پی ایس ایل 9: نسیم شاہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اچھے انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا شکرگزار ہوں۔ میڈیکل ٹیم، ڈاکٹرامتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے نسیم شاہ اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ، اس سے پہلے نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔