جنوبی کوریا: رشتے شہری حکومت کرائے گی


سیئول: جنوبی کوریا میں شرح پیدائش میں کمی کے باعث اب عوام کے رشتے شہری حکومت نے کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیونگنم شہر میں شہری حکومت کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش میں اضافہ کرنا تھا۔

اس پروگرام کو”بلائنڈ ڈیٹنگ” (ایسے دو افراد جن کی ملاقات کبھی نہ ہوئی ہو) کا نام دیا گیا اور جس میں 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کو بلایا گیا تھا جہاں ان کو ایک ساتھ بٹھایا گیا اور ان کی تربیت کی گئی۔

شہری حکومت کی ورکر 36 سالہ لی یومی نے کہا کہ پروگرام میں جگہ حاصل کرنے کے لیے انہیں 3 بار درخواست دینا پڑی اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنا سخت مقابلہ ہو گا۔

رواں سال شہری حکومت کے اسی طرح کے پروگرامز کے 5 مرحلوں کے بعد 460 میں سے 198 افراد کامیابی کے ساتھ اپنے ہم سفر کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی شرح افزائش گزشتہ سال 0.78 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔


متعلقہ خبریں