حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی ہے، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور

حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی ہے، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور

نگران وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج کے پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام قومی پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان امن اور محبت پھیلانے کی دستاویز ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

2024ء میں ایک لاکھ ، 79 ہزار ، 210 پاکستانی حج کر سکیں گے ، سعودی کابینہ نے معاہدے کی منظوری دیدی

انیق احمد کا کہنا تھا کہ علماء ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، علماء کو قومی اتحاد و یگانگت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ قرآن ہمیں جینے کا طریقہ سکھاتا ہے، اسلام کے سنہری اصولوں میں ہی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پچھلے سال سے آنے والا حج سستا ہوا ہو، اس سال 1 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں