میجر (ر) عادل راجہ کو 14 ، کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید ، رینک ضبط کر لئے گئے


میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عادل راجہ کو 14 سال قید بامشقت اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے ، بیرون ملک مفرور دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ، دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مجرم فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے میں ملوث پائے گئے ، دونوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر کو دونوں ریٹائرڈ افسران کو سزاسنائی، 21 نومبر کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں، دونوں پر ریاستی تحفظ اور مفاد کے خلاف منفی سرگرمیوں کی دفعات کا اطلاق کیا گیا۔

عادل راجہ اور حیدر مہدی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بعض دفعات کی خلاف ورزی پرسزا سنائی گئی، عادل راجہ کیخلاف 7 مئی 2023 کو تھانہ جنوبی لاہور کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، 18جون 2023 کو عادل راجہ کیخلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی گئی،عادل راجہ کوعدالت کی جانب سے پہلا سمن 19 جون 2023 کو جاری کیا گیا،عادل راجہ کو سمن کی وصولی سفارتی ذرائع کے ذریعے کرائی گئی۔

برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ، دھوکہ دہی کے جرم میں میجر جنرل کا کورٹ مارشل

عادل راجہ کو دوسرا سمن 22اگست 2023 کو جاری کیا گیا، عادل راجہ کو عدالت پیش ہونے کے لئے 30 دن کا وقت دیا گیا، مسلسل عدالت سے غیر حاضری پرعادل راجہ کو7 اکتوبر2023 کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

ملزم حیدر مہدی کیخلاف بھی 7 مئی 2023کو تھانہ جنوبی لاہور کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزم حیدر مہدی کو 26 جون 2023 کو پہلا سمن جاری کیا گیا،عدالت نے ملزم حیدر مہدی کو 27 جولائی2023 کو طلب کیا مگرسمن وصول کئے بغیر واپس بھیج دیا گیا۔

عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کافیصلہ

دوسرے سمن میں حیدرمہدی کو 29 ستمبر2023 کو طلب کیا گیا، حیدر مہدی کو بھیجا گیا دوسرا سمن بھی بغیر وصولی کے ہی واپس کر دیا گیا
مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے حیدر مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی، دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق کونسل بھی مہیا کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں