پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے دبئی دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا۔
بلاول بھٹو زرداری شیڈول کےتحت گزشتہ روز دبئی روانہ ہوئے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دبئی روانگی کے بعد آصف علی زرداری کا بھی دبئی روانہ ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی جائیں گے، سابق صدر کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مستعفی سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر بھی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے، فرحت اللہ بابر کی کراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری فرحت اللہ بابر سے ملاقات کے بعد ان کے استعفے کی منظوری سے متعلق فیصلہ کریں گے۔