دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3بالرز کو شامل کرلیا گیا

pak team

میلبرن ٹیسٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی


پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3بالرز کو شامل کرلیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بالر شاہنواز دھانی باؤلنگ کیلئے مکمل فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ فائنل میں شکست، راہول گاندھی نے مودی کو پنوتی قرار دیدیا

فاسٹ بالر کی عدم موجودگی کے باعث تین بالرز کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی شامل ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں