نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پائونڈ کیس میں نیا انکشاف


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)چار ارب روپے سے زائد کی رقم ملک ریاض کے خاندان کے فرد کی تحریری ہدایت پر دسمبر2019 میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا کہا گیاتھا۔

اس حوالے سے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نجی بینک کو لکھےگئے خط میں مبشرہ علی ریاض ملک نے بینک کو بتایا کہ میرے سولیسٹر کو این سی اے نے آگاہ کیا ہے کہ عدالت نے اکاونٹ منجمد کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مشرق بنک کو لکھے خط میں انکشاف ہوا ہے کہ مشرق بینک کو میں مبشرہ ملک اجازت دیتی ہوں کہ میرے اس اکاونٹ میں موجود ساری رقم رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام اکاونٹس میں بھیج دیں۔

نومبر 2019 میں این سی اے کی اکاونٹس بحال کیے گئے، این سی اے کے خط میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ نومبر 2019 کو اکاونٹس میں دوکروڑ پونڈ کی رقم موجود تھی۔

خط کا متن یہ بھی بتاتا ہے کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت نے دسمبر 2018 میں متاثرہ فریق کا لندن میں غیرملکی کرنسی اکاونٹ منجمد کردیا تھا۔

ہم نیوز کو موصول دونوں خطوط بحریہ ٹاون سندھ میں سرکاری زمین کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ہیں، ہم نیوز بحریہ ٹاون اور این سی اے سے معاملے پر موقف لینے کی کوشش کررہا ہے۔

 


 


متعلقہ خبریں