بینکوں کی ونڈفال آمدنی پر40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

tax

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


وفاقی حکومت نے بینکوں کی ونڈفال آمدنی پر40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے بدھ کو جاری کردہ ایس آراو کے مطابق وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے دفعہ 99 ڈی کے ذیلی دفعہ 2کے تحت بینکوں کی ونڈفال آمدن پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکردیا ہے۔

ایس آراو کے مطابق کیلنڈرسال 2021 اور کیلنڈر سال 2022 میں متعین کردہ فارمولہ کے تحت بینکوں کے ونڈفال آمدن پریہ ٹیکس عائد کردیا گیاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا 2024 میں نیدرلینڈز کا دورہ غیر معینہ مدت کیلئےملتوی

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے دوہفتے قبل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر40 فیصدٹیکس عائدکرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے بینکوں کے منافع پر ونڈفال ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی


متعلقہ خبریں