اساسن کریڈ : یونانیوں کی جنگ پر مبنی نئی ویڈیو گیم 

’اساسن کریڈ‘: یونانیوں کی جنگ پر مبنی نئی ویڈیو گیم | urduhumnews.wpengine.com

لاس اینجلس: چار سو سال پہلے لڑی جانے والی یونانیوں کی جنگ پر مبنی نئی ویڈیو گیم ’اساسن کریڈ‘ منظر عام پر آگئی۔

امریکہ میں جاری تین روزہ ویڈیو گیم فیسٹیول میں مختلف گیمز متعارف کرائی گئیں۔ ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنیوں نے ایک سے بڑھ کر ایک گیم نمائش میں پیش کی۔

فیسٹیول میں جہاں جدید جنگی تیکنیک پر مبنی گیمز کے علاوہ قدیم تہذیب کو بھی موضوع بنایا گیا۔ وہیں فرانسیسی کمپنی نے ’اساسن کریڈ‘  نامی منفرد گیم متعارف کرائی۔

فرانسیسی کمپنی یوبی سوفٹ کی پیشکش ’اساسن کریڈ‘ میں چار سو سال قدیم تہذیب دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو گیم میں جدید ٹولز استعمال کرکے خوبصورت مناظرتخلیق کیے ہیں۔

فیسٹیول میں کینڈین کمپنی نے ’انتھم‘ بھی پیش کی ہے۔ چار کرداروں پر بنائی گئی اس گیم میں کھلاڑی کو اپنے مشن کی تکمیل کرنا ہوتی ہے۔

امریکی ویڈیو گیم پبلشر بیتھسڈا نے بھی فیسٹیول کے دوران ’کیپٹن اسپرٹ‘ نامی گیم کی نمائش کی۔ کمپنی نے ’ڈوم ایٹرنل‘ سیریز کی بھی نئی گیم جاری کی۔

لاس اینجلس میں جاری ویڈیو گیم میلہ کل تک جاری رہے گا جس میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے نت نئی گیمز کا مزید ’ایڈیشن‘ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں