گورنر اسٹیٹ بینک نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان جاری کر دیا

زرمبادلہ

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان جاری کر دیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان ایس بی پی ویژن 2028 جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے بعد یہ پہلا اسٹریٹجک پلان ہے جبکہ اسٹریٹجک پلان میں مرکزی بینک کا نصب العین، مشن اور اہداف دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویژن 2028 معاشی ترقی، قیمتوں اور مالی استحکام کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل جدت اور سائبر سیکیورٹی کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ

جمیل احمد نے کہا کہ ویژن کے اہداف میں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک برقرار رکھنا شامل ہے اور ویژن کے اہداف میں مالی نظام کی کارکردگی اور استحکام بڑھانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی خدمات تک شمولیتی اور پائیدار رسائی کا فروغ اہداف میں شامل ہیں جبکہ شریعت سے ہم آہنگ بینکاری نظام میں منتقلی بھی اہداف میں شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک اور عوام مرکز ادارے کا روپ دینا بھی ہدف ہے۔


متعلقہ خبریں