چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر ، ٹاپ کے لیڈر ہیں ، ہم بہنیں الیکشن نہیں لڑیں گی ، علیمہ خان


چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے بھائی جیل میں ہوں یا باہر ، وہ ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، اوپن ٹرائل ہو گا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی آئینی کردار نبھا نہ سکنے پر صدر سے مایوس ہیں ، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سازش کے بارے میں بتایا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں اور سازش کرنے والے باہر ہیں، سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا، اسی لیے ٹرائل چل رہے ہیں، سابق وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے وہ مذاق ہے، پہلے بتایا جائے یہ 190 ملین پاؤنڈز کہاں ہیں؟ سابق وزیراعظم نے جج کے سامنے کہا کہ این سی اے نے پکڑا کہ 20 ملین والی پراپرٹی 50 ملین میں کیسے خرید لی گئی؟، وہ پراپرٹی حسین نواز کی تھی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں