کوئی کپتان نائب کپتان نہ ہو پوی ٹیم ایک جیسی ہو، عبدالرزاق


ایک انٹرویومیں عبدالرزاق نے کہا کہ ٹیم میں کپتان اس کو بنایا جائے جو ٹیم کے ساتھ ہو، میرے نزدیک کپتان کو بطور کھلاڑی ہونا چاہیے۔

میزبان کی وضاحت طلب کرنے پر عبدالرزاق نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ میں ایسے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے جنہیں کرکٹ کی سمجھ ہو اور جب ایسا ہو جائے گا تو چاہے پھر کپتان کسی کو بھی بنایا جائے چیزیں حل ہو جائیں گی اورکپتانی کا معاملہ ہی ختم ہو جائے گا کہ کوئی کھلاڑی یہ سوچے کہ میں کپتان ہوں کیونکہ اسی معاملے پر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

عبد الرزاق نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ پوری ٹیم کو ایک ہونا چاہیے، ایسی ٹیم جس میں کوئی خود کو کپتان یا نائب کپتان محسوس نہ کرے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2007 کے بعد پاکستان کے لیجنڈ پلیئر ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کپتانی کا خلا پیدا ہوا، اس دور کے بعد ٹیم کی قیادت مصباح الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور پھر بابر اعظم کو دی گئی۔

عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ کہ میرا مقصد ٹیم کے اتحاد سے ہے جب تک ٹیم، مینجمنٹ اور بورڈ ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں