وزیراعظم بھی پاکستان کی بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں، ذکاء اشرف

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے میں ان کے جذبے کی عزت کرتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق ذکاء اشرف نے کہاہے کہ کرشنگ سیزن کا شروع ہونا بہت اہم مرحلہ ہے، پاکستان میں تمام انڈسٹریز کو پروڈکشن بڑھانی چاہئے تاکہ ملک ترقی کرے،اس حوالے سے وزیراعظم بھی پاکستان کی بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے جا سکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہو گئی

انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے، تمام ورکرز موجود ہیں سب کی یہی دعا ہے پاکستان ترقی کرے۔

کچھ چیزیں بڑھا چڑھا کے پیش کی جارہی ہیں، ایک ٹیم نے ہارنا ایک نے جیتنا ہوتا ہے،انڈیا کے شائقین بھی گیم انجوائے کرتے ہیں ہمیں خیال کرنا چاہیے۔

ورلڈکپ، عامرسہیل کا انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کومفیدمشورہ

انکا کا کہنا تھا کہ انڈیا کے احمد آباد میں پاکستان کا اتنا بڑا جھنڈاتھا،جو پہلے کہیں نہیں دیکھا، انڈیا میں پاکستان کا اچھا ویلکم ہوا, ٹیم کیلئے سب کی دعائیں ہیں، اللہ کامیاب کرے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کوئی لڑائی نہیں تھی باتوں کو بڑھا کے بتایا گیا، اندرونی کہانی کوئی نہیں، ملک اور کرکٹ کے دشمن ایسی خبریں پھیلاتے ہیں۔

کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے، ہم منفی باتوں پرتوجہ نہیں دیتے، اوپنرز نے کمال کی پرفارمنس دی،فخرزمان کو کال کرکے10لاکھ کے انعام کا اعلان کیا۔ باقی ممالک میں کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے دئیے جاتے ہیں، وہ اپنے پلیئرز کو لیگز کھیلنے کے لئے نہیں جانے دیتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے انکے جذبے کو عزت دیتا ہوں۔


متعلقہ خبریں