شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا خط


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط  لکھ  دیا ہے۔

نیب نے اپنے خط میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے  جن میں نوازشریف ، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کے نام  شامل ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو دوبارہ بھیجا جائے، نیب کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹس ریفرنس ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے اور ملزموں  کے بیرون ملک جانے کا خطرہ ہے۔

اس سے قبل فروری میں بھی نیب نے وزارت داخلہ کو کہا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں لیکن اس وقت کی وفاقی حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا تھا، نیب کی جانب سے ایسی کسی بھی درخواست پرعمل کرنا وزارت داخلہ کی صوابدید ہے۔


متعلقہ خبریں