حماس کا حملہ، اسرائیلی فوج کے 6 ٹینکوں سمیت 19 گاڑیاں تباہ، کئی فوجی مارے گئے


غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے اسرائیلی فوج پر تازہ حملے میں تقریباً 19 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر حملے اور شیبا فارمز کے علاقے میں بٹالین پر ڈرون حملے سے جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے لبنان سے اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیے تھے جس میں کئی افراد زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اپنے 25 فوجی مارے جانے کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد جنگ کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 338 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں