بحرین نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا


منامہ: بحرین نے فلسطین پر وحشیانہ بمباری پر احتجاجاً اسرائیل کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن کے بعد بحرین نے بھی اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلا لیا جبکہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا گیا۔

بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تمام قسم کے اقتصادی تعلقات معطل کر دیئے جبکہ اسرائیلی سفیر نے بحرین کو چھوڑ دیا اور اسرائیل میں موجود بحرینی سفیر بھی واپس پہنچ گئے۔

بحرین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحرین کا اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلانے اور اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ مملکت کے ٹھوس اور تاریخی مؤقف پر مبنی ہے جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں بھارتی نژاد فوجی بھی ملوث نکلے

واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں بحرین نے امریکہ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے اور معاہدے کا مقصد 2 عرب ممالک اور اسرائیل اور بعد میں سوڈان اور مراکش کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔

اس سے قبل اردن نے بھی غزہ جنگ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سے احتجاجا اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں