مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے 820 فلسطینیوں کو گھروں سے بیدخل کر دیا ،اقوام متحدہ


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں نے مزید 820 سے زیادہ فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کر دیا جو انتہائی تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور نے بتایا کہ فلسطین اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے، دونوں اقوام کے درمیان تشدد کے یومیہ واقعات اوسطاً 3 سے بڑھ کر 7 تک پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے عہدیدار مستعفی

انہوں نے مزید کہا کہ  حالیہ دنوں میں یہودیوں نے آباد کاروں پر 171 سے زیادہ حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 115 فلسطینی املاک کو نقصان پہنچا جبکہ صرف 30 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ہراساں کرنے، تجاوزات اور دھمکی دینے کے معاملات شامل نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینیوں کو دھمکانے کے لیے آتشیں اسلحے کااستعمال بھی بڑھ گیا ہے، 12 اکتوبر کو شمالی مغربی کنارے کے علاقے نابلوس میں 51 افراد پر مشتمل آٹھ گھرانوں کو بے گھر کر دیا گیا، جب آباد کاروں نے انہیں بندوق کی نوک پر دھمکی دی کہ وہ انہیں قتل اوران کے خیموں کو آگ لگا دیں گے ۔


متعلقہ خبریں