خیر پور میں باراتیوں سے بھری کشتی نہر میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کوزندہ نکال لیا جبکہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو خیر پور کے علاقے نارو میں واقع شہر برادری کے لوگ شادی میں شرکت کے لیے اوڈ کی یقین سے کشتی پر سوار ہو کر نارا کینال سے گاؤں جمال الدین شر جا رہے تھے کہ بینال کے مقام پر اچانک کشتی الٹ گئی ۔
خیر پور حادثہ ، 6 افراد تاحال لاپتہ ، کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا
لاپتا افراد میں راجہ شرہ مصری شر، سال شر، بخش علی شر اور جموخان شر شامل ہیں۔ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر واقعہ پیش آیا۔