پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و مصنف حسن عسکری طویل عرصہ پھیپھڑوں کے سرطان کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے حسن عسکری کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے50 سے زائد فلمیں بنائیں، جن میں طوفان، خون پسینہ، سلاخیں، آگ، کنارا، تیرے پیار میں سمیت دیگر مقبول ہوئیں۔ انہیں انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے پر دوبار نیشنل فلم ایوارڈ ملاہے۔
جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے
معروف ہدایتکار و مصنف حسن عسکری طویل عرصے سے پھیھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ حسن عسکری لاہور کے شیخ زید اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایتکار حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہےاور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت بھی کی ۔