مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

برائلر گوشت

برائلر مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انڈوں کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی زندہ 295 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 455 روپے کلو کا ہوگیا۔ اس سال پہلی بار مرغی کی قیمت 300 روپے سے نیچے آئی ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک مرغی 350 روپے سے 415 کلو فروخت ہوتی رہی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

اس حوالے سے پولٹری یونین کے نائب صدر ارشد فاروق نے بتایا ہے کہ مرغی کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید کمی ہوگی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

انڈوں کی قیمتوں کی بات کی جائے تو اس وقت 332 روپے درجن کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہے ہیں۔ دیسی انڈے 750 روپے اور سرخ فارمی انڈے 450 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔


متعلقہ خبریں