قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی


قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔

بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کیخلاف اسرائیل کیلئے جاسوسی پر جیل بھیجا گیا تھا۔ بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فراہم کرتی رہیں ہیں۔

جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما،سورابھ وشست، کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کے جاسوسی کے نیٹورکس پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے،پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس آفیسر کلبوشن یادیو کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کارروائیاں پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں ،کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین ایجنسیز کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے پکڑے گئے۔

قطر کا بھارتی افسروں کی سزا کے بعد بھارت کادنیا میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہے، ہندوستان کے اِن مذموم اور گھنونے ہتھکنڈوں کا عالمی برداری کو نوٹس لینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں