9مئی واقعے کے بعد ہر روز نیا انکشاف ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان


استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان  نے کہا  ہے کہ روایتی سیاست میں ذات اور شخصیت کو سپریم رکھا جاتا ہے۔ 

ہم نیوز کےپروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سرکاری وسائل پبلک فنڈ اور ٹیکس پیئر کا پیسہ ہے۔  870ملین روپے ایک شخصیت کی پذیرائی کیلئے استعمال ہوئے۔

سری لنکاکا پاکستان سمیت 7 ملکوں کیلئے ویزا فری انٹری منظور

انہوں نے کہا کہ وزیراطلاعات کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کو ڈسکس کرنا ممکن نہیں، ایسا بیانیہ جو پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرے اس بیانیے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔
سیکرٹ چیزیں پبلک نہیں ہوتیں، سیاسی جماعتیں الزام تراشیوں سے نکل آئیں،لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں۔

سبی سے ہرنائی ٹرین سروس 17سال بعد بحال

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعے کے بعد ہر روز نیا انکشاف ہورہا ہے، 800سوشل میڈیا اکاونٹس کو بے نقاب کیا جا چکا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے، ریاست کو نقصان پہنچا کر ذاتی سیاست چمکانے کیلئے سرکاری وسائل کا غلط استعمال ہوا۔


متعلقہ خبریں