ایرانی سفیر کا اسلامی ممالک سے اسرائیلی پروڈکٹس بند اور تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

ایرانی سفیر کا اسلامی ممالک سے اسرائیلی پروڈکٹس بند اور تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اور اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی، انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔ صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ اسرائیل کی بربریت پہلے سے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔

غزہ پر پھر بموں کی بارش ، مزید 704 فلسطینی شہید ، اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں ، حماس

ڈاکٹر رضا امیری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں سے فلسطین کے اسپتال اور مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اسرائیل بہت چھوٹا اور کمزور ہے، ایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک نے اسرائیل سےتعلقات استوار کیےانہیں ختم کریں، اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اوراقتصادی تعلقات ختم کریں۔ تمام اسلامی ممالک اپنے بارڈرز کھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہوسکے۔

ایرانی سفیر نے کہا  کہ اسلامی ممالک میں کوآرڈینیشن ہوتی تو صیہونی رجیم اس بربریت کی جرات نہ کرتا۔ اسلامی مزاحمت پر صیہونی رجیم ڈر اور خوف کا شکار ہے اور یہ مزاحمت ہی اس صیہونی ریاست کےاختتام اور بربادی کا آغاز ہے۔

اسرائیل حماس تنازع، ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔ فلسطین پر اسلامی ممالک نے جو موقف اپنایا وہ اچھا مگر ناکافی ہے۔ سعودی عرب اور خطے کے ممالک سمجھ گئے امریکا پہلے جیسی طاقت نہیں رہا۔


متعلقہ خبریں