فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ اسرائیل کو زوال کے قریب لے جا رہا ہے ، ایرانی صدر


 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے ہسپتال پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کو اسلامی دنیا کی طرف سے سخت انتقام سے خبردار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسطی تہران میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مزید کہا ہے کہ ہسپتال پر حملے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو گیا ہے۔ فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر

ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کے جرائم میں اس کا ساتھی ہے، دنیا کے لوگ امریکا کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ساتھی سمجھتے ہیں اور اس بات کا ثبوت یہ بھی ہے کہ حالیہ حملے ہوتے ہی امریکی امداد اسرائیل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو دنوں میں اسرائیل نے غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال سمیت کئی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں ،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔


متعلقہ خبریں