رضوان کے گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے پر بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو شکایت کردی


بھارتی وکیل وینیت جندال نے اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے بعد پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی طرف اپنی توپوں کا رخ کرلیا۔

وینیت جندال نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں گراؤنڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر محمد رضوان کے خلاف آئی سی سی کو شکایت کردی۔

رضوان کی ٹویٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، ترجمان آئی سی سی

بھارتی وکیل کی جانب سے اپنی درخواست میں لکھا گیا کہ محمد رضوان کا اسٹیڈیم میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے۔بھارتی وکیل نے لکھا کہ رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے۔

رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے،جندال نے موقف اختیار کیا کہ رضوان نے اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں۔

ملک کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے، رضوان

آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔درخواست میں لکھا گیا کہ2021میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی، کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

وینیت جندال نے آئی سی سی سے محمد رضوان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ وینیت جندال نے پریزینٹر زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا، وینیت نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ورلڈکپ کی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت خود بھارت چھوڑا ہے۔


متعلقہ خبریں