غزہ میں جنگ بندی، سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام

فائل فوٹو


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ناکام ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو منظوری کے لیے 9 ووٹ درکارتھے لیکن حمایت میں 5 ملے۔

جنگ بندی کی قرارداد میں 4 ممالک نے مخالفت کی اور 6 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا، ایرانی وزیر خارجہ

روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی، امداد کی رسائی اور محفوظ انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قرارداد کے مسودے میں حماس کی مذمت نہ کرنے پر امریکہ نے روس پر تنقید کی جبکہ امریکی مندوب کی جانب سے روس پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا گیا۔


متعلقہ خبریں