نگران وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت

anwar ul haq kakar

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کےبعداشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور  صوبائی حکومتوں کو بھی اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پٹرول 40 روپے، ڈیزل 15روپے فی لٹر سستا

نگران وزیراعظم  نے کہا  ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہئے۔

وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

پٹرول ، ڈیزل پر ٹیکس اور مارجن میں پھر اضافہ کر دیا گیا

انوار الحق کاکڑ  نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوفی الفورمنتقل کرنے کی پوری کوشش کریں۔


متعلقہ خبریں