پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آج رات بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

عوام کیلئے خوشخبری؟؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا اعلان آج رات کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آج رات بڑی کمی کا امکان ہے۔

پٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تیاریاں

علاوہ ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپےکی بڑی کمی کاامکان ہے۔

کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی ہو گی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول ، ڈیزل سستا ہونیکا امکان

خیال رہے کہ گزشتہ 20 روز میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑکریں گے۔


متعلقہ خبریں