ہم سیاست میں اکڑ کر چلنے کے عادی ہیں، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جبر اور دھاندلی نہیں چلے گی۔ ہم سیاست میں اکڑ کر چلنے کے عادی ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دلیل کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔ زبردستی اور دھاندلی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اگر جبر کی بنیاد پر سیاست سے باہر رکھیں گے تو ایسا نہیں چلے گا۔ ملک میں جبر اور دھاندلی نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سیاست میں اکڑ کر چلنے کے عادی ہیں جبکہ آئین و قانون اور برابری کی بنیاد پر ملک چلے گا۔ کسی کے سامنے سر جھکا کر سیاست کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر آدمی سوچتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے اور 3 سال میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی، ترقی کی شرح صفر ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے۔


متعلقہ خبریں