غزہ: اسرائیل نے فلسطین کے مرکزی شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد کی تعداد 1900 سے تجاوز کر گئی جبکہ اسرائیلی بمباری سے 7 ہزار 676 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کر دیا
غزہ شہر سے ہجرت کرنے والے قافلوں پر اسرائیل کی جانب سے فضائی بمباری بھی کی گئی جس کی وجہ سے سے 70 فلسطینی شہید ہو گئے،خبر ایجنسی
مرنے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ، خبر ایجنسی