نواز شریف کی آج لندن روانگی کا امکان

نیب ریفرنسز کی سماعت، نوازشریف کی عدم حاضری کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف عید الفطر لندن میں منائیں گے، نواز شریف کا پیر کے روز لندن کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف عید کی نماز ریجنٹ مسجد  میں ادا کریں گے اور لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی ملاقات متوقع ہے، اسحاق ڈار گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر نواز شریف لندن آئے تو وہ اپنے قیام کا دورانیہ بڑھا بھی سکتے ہیں جس کی چہ مگوئیاں سنائی دے رہی ہیں، نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث لندن میں گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج ہیں اور وہ ان کی عیادت کے لیے ان کے پاس رک سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں تاہم احتساب عدالت نے ان کی میڈیکل رپورٹس مسترد کرتے ہوئے اُنہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے، قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے  اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو ایک خط بھی لکھا جا چکا ہے۔

نیب نے پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں