ن لیگ کا سافٹ وئیر اپ گریڈ ہوگیا ہے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانےکہاہےکہ ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپ گریڈ ہوگیا ہے، ان کے ساتھ وہ ہونے والا جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آرہا ہے، عظمی بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو لیول کر کے ہی پلیئنگ فیلڈ ہو سکتی ہے ، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں۔مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے

جوآرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا؟۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو بھی پانچ لاکھ لوگوں کا دسواں حصہ نہیں لا سکتے۔ یہ سب  سیاسی چالیں ہوتی ہیں، 25 ہزارلوگوں کو ڈھائی لاکھ بتایا جاتا ہے۔

جس کی انہیں امید لگی ہوئی ہے کہ لاکھوں لوگ نوازشریف کے استقبال کیلئےنکلیں گے اس پر پانی پھرنے جارہا ہے۔

نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی

انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا ہی تھا کہ اگلی فلائٹ سے واپس لندن چلے گئے انہیں پھر بیان سے یوٹرن لینا پڑا۔

۔


متعلقہ خبریں