ہنگو دھماکے میں پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، ابتدائی رپورٹ


ہنگو میں پولیس مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس کے مطابق پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، 2 خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی سے خودکش حملہ آور باہر ہلاک ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے نمازی بروقت مسجد سے باہر نکلےجس کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کہاں سے آئے؟، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

یاد رہے کہ ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں