انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

dollar

امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل 18 ویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی، آج چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے بعد ڈالر 288 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 287روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

افغان حکومت نے غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی

خیال رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرایک روپے5 پیسےسستاہونے کے بعد 288 روپے 75 پیسے  کی سطح پربند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کیساتھ ساتھ صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر کمی کا رحجان دیکھا جارہا ہے، مختلف شہروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ چکی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

اس حوالے سے پاکستان بیورو برائے شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں 4.971 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیا گیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.449 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 44.13 فیصد کم ہے۔

جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 3 سو 33 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 1 سو 78 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں